لاہور (پی این آئی) گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری ہو گی، موسم سرد ہو جانے کا امکان، محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشن گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی ووسطی خیبر پختو نخوا ،گلگت بلتستان، خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔ جبکہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت تربت 41،سبی، اوکاڑہ، بھکر، رحیم یارخان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورمٹھی میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں