سردی نے دستک دیدی، ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری

اسلام آباد (پی این آئی)ملک کے بالائی علاقوں میں سردی نے دستک دیدی ہے ، سیاحتی مقامات نے برف کی چادر اڑھ لی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں سردی کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ بابو سرٹاپ سمیت دیگر کچھ بالائی علاقوں پر بھی برفباری ہوئی ہے جس کے باعث علاقوں کا موسم سرد ہو گیا ہے ۔

دوسری جانب آج اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ خطہ پو ٹھو ہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش متو قع ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close