اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ، راولپنڈی اور مضافات میںٹھنڈ ی ہوائیں ، بارش اور ژالہ باری ہو رہی ہے۔موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے اورسردہوائیں ٹھنڈکی لہر اپنے ساتھ لے آئی ہیں۔اس کے علاوہ خیبر پختو نخواہ اور کشمیر کے اکثر شمالی حصوں میں بادل موجود ہیں اور کہیں کہیں بارش اور اونچے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہےوادی سوات اور اس سےملحقہ علاقے اس وقت گرج چمک کے طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔
ملکہ کوہسار مری آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ دیکھا گیا جس کے باعث مری کا درجہ حرارت 11 ڈگری تک آگیا اور بارش 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔آج رات مالاکنڈ، ہزارہ. راولپنڈی. مظفرآباد اور میرپور کے علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور ہلکی آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں