گرج چمک کے ساتھ بارش ، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

اسلام آباد(پی این آئی)پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔تاہم کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، خیبرپختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں