مون سون بارشوں کا آخری سلسلہ کہاں برسنے کو تیار ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) ملک کے ایک ریجن میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی، کراچی سمیت دیگر ریجنز میں مون سون سیزن اختتام پذیر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں مون سون کی مزید بارشوں کا امکان ختم ہوگیا ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بالائی پنجاب میں بارش برسائے گا جسکے بعد مون سون سیزن بالکل ختم ہوجائے گا۔

 

 

 

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تا ہم شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختو نخوامیں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close