عوام تیاری کر لیں ، محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )آج پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔گزشتہ ریکارڈ کیے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی41 ، سبی اور دالبندین میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close