ستمبر میں مزید بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ ماہر موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)ستمبر میں مزید بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ ماہر موسمیات نے پیشنگوئی کر دی۔۔۔ عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس نے کہا ہے کہ ستمبر کے آخر میں پاکستان میں موسلادھار بارش کے امکانات کم ہیں۔

 

 

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق جیسن نکولس نے کہا کہ رواں سال پاکستان میں مون سون کا اختتام تاخیر سے ہی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مون سون کے اختتام میں ایک یا دو ہفتے کی تاخیر متوقع ہے۔جیسن نکولس نے کہا کہ پاکستان اور شمال مغربی بھارت میں مون سون کا اختتام 17ستمبر سے شروع ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close