محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی.۔۔ کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور میرپورخاص میں آج اور کل آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا شدید کم دباؤ اس وقت مشرقی بھارت پر موجود ہے۔

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔اس سے قبل محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ کراچی میں 13ستمبر کو شام یا رات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close