آسمان پر گہرے بادلوں کا راج ، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)آج اتوار کے روز کشمیر ، بالائی خیبرپختو نخوا ، اسلام آباد، با لائی پنجاب، گلگت بلتستان، اور زیریں سندھ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہے ۔ اس دوران کشمیر ، بالائی خیبرپختو نخوا ، اسلام آباد اور با لائی پنجاب میں چند مقا مات پر مو سلا دھار بارش کی تو قع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز کشمیر ، خیبرپختو نخوا ، اسلام آباد، با لائی/ وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، اور زیریں سندھ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم خیبر پختونخوا ، اسلا م آباد، بالائی پنجاب ، کشمیر اور زیریں سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں