محکمہ موسمیات نے مزید موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم با لائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختو نخوا،کشمیراور زیریں سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

 

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، اسلا م آباد، کشمیر، بالائی پنجاب اور زیریں سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے ذیادہ بارش (ملی میٹر):خیبر پختونخوا:کاکول 78، بالا کوٹ 30، مالم جبہ 06، چیراٹ 03 ، کشمیر: کوٹلی 50، راولاکوٹ 18، گڑھی دوپٹہ16، مظفر آباد(سٹی 07، ائیر پورٹ03)، پنجاب: سرگودھا 49، جوہر آباد 28، اسلام آباد(سید پور 15)، مری 13، چکوال 12، نارووال 09،نورپور تھل 01، سندھ :ڈپلو (تھر پارکر)11 اور بدین میں 07 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 43، لسبیلہ، دالبندین، تربت اور سبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں