پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

لاہور(آئی این پی) صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا،پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں اتوار کو داخل ہو گا، جس کی وجہ سے 14 ستمبر تک لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے،پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مری، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، میانوالی، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین اور جھنگ میں بھی بارش ہو سکتی ہے،

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 13 اور 14 ستمبر کے دوران بھکر، لیہ، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ میں بارش کا امکان ہے،اس حوالے سے پی ڈی ایم اے حکام نے ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کرنے کی ہدایات دی ہیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close