اگلے چار دن کہاں کہاں بارشیں متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات نے ہلچل مچا نے والی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)اگلے چار دن کہاں کہاں بارشیں متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات نے ہلچل مچا نے والی پیشنگوئی کر دی۔۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔ بارشوں کا سلسلہ آج سے چودہ ستمبر تک جاری رہے گا۔مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا،اگلے پانچ روز کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ،اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، جہلم ،لاہور ، گوجرانوالہ ،فیصل آباد، چترال ،سوات، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان میں بارش کا امکان ہے۔

13 سے 14 ستمبر کےدوران تھرپارکر،سانگھڑ، میرپور خاص، ٹھٹھہ میں بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، گلیات، مری اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close