گرج چمک کے ساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی )ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختو نخوا اورکشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ تاہم با لائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختو نخوا اورکشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، زیریں سندھ، لاہور اور مری میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: دالبندین 42، لسبیلہ ،خانپور، مٹھی، نوپور تھل اور سبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں