اسلام آباد(آئی این پی)ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کردی گئی ،مغربی ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں جو 4 سے 5 روز رہیں گی، 10 تا14ستمبر مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں جو 4 سے 5 روز رہیں گی، 10 تا14ستمبر چترال،دیر،سوات،کوہستان میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10 تا 14ستمبر شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہر پور میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مالاکنڈ، باجوڑ، چارسدہ، صوابی، پشاور، مردان، نوشہرہ میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کرم، کوہاٹ، وزیرستان ،کشمیر ،گلگت بلتستان میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، مر، اٹک، جہلم ، چکوال سیالکوٹ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ لاہور، نارووال،گوجرانوالہ، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا اور فیصل آبادمیں بارش کی توقع ہے، 13اور 14ستمبر کو بھکر، لیہ ڈ جی خان مظفر گڑھ میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں