مزید بارشیں اور تباہی کا خدشہ، پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئندہ چندمہینوں میں مزید بارشوں سے موجودہ ابتر سیلابی صورتحال بد ترین ہونے کا خدشہ ہے،مزید بارشیں سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کر دیں گی۔نجی ٹی وی نے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ خدشہ ہے کہ سیلاب سے بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔

 

 

نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق سیلاب سے پاکستان میں اب تک 3کروڑ 30لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلے پر آنکھیں کھولنے کی ضرورت ہے، آج پاکستان ہے تو کل ایسا کسی اور ملک کے ساتھ ہو سکتا ہے اور پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کے سب سے زیادہ شکار ممالک میں ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close