تیز ہواؤ ں ا ور گرج چمک کیساتھ مزید بارش، محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)منگل کے روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تا ہم بعد دوپہرکشمیر، بالائی خیبرپختو نخوا اور بالائی/وسطی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں ا ور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختو نخوا کے چند اضلاع میں تیز ہواؤ ں ا ور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم با لا ئی /و سطی پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔تا ہم ملک کے د یگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں