گرج چمک کیساتھ بادل پھر برسیں گے، محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی )آج پیر کے روز کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختو نخوا اور اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش ہے ۔ اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختو نخوامیں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختو نخوا اوربالائی پنجاب میں تیز ہواؤ ں ا ور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہے ۔

ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔تا ہم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close