پاکستان میں حالیہ تباہ کن بارشوں کی اصل وجہ سامنے آگئی

لاہور، نیویارک (پی این آئی) ماہرین کے مطابق مون سون رین سسٹم نے روایتی راستہ بدل کر سب تلپٹ کیا جس میں سارا عمل دخل بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت کا ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں مون سون بارشیں برسانے والی ہوائیں روایتی طور پر خلیج بنگال سے ہیاٹھیں لیکن راستہ تبدیل ہونے کی وجہ سے بارشوں کی غیر روایتی شدت نے سب تلپٹ کردیا۔

ترجمان محکمہ موسمیات بابر شہزاد نے کہا اس مرتبہ خلاف معمول مون سون ویدر سسٹم یکے بعد دیگرے بنے جس کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں غیر معمولی بارشیں ہوئیں یہاں تک کہ افغانستان تک بارشیں ہوئی ہیں۔ماہرین کے مطابق موسمی تبدیلیوں کے راستہ بدل بدل کر وار نے بچا ئوکیلئے بڑی تیاری کا بگل بجا دیا ہے جس کیلئے وقت کم اور مقابلہ سخت ہے۔حالیہ سیلاب نے جتنی تباہی مچائی ہے ایسے کسی مزید جھٹکے کا پاکستان ہر گز متحمل نہیں ہوسکتا۔دوسری جانب امریکی ارکان کانگریس شیلا جیکسن اور ٹام سؤزی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے روانہ ہو گئے، اتوار کو پاکستان پہنچیں گے۔سیلاب سے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے پاکستان روانگی سے قبل شیلا جیکسن نے بتایا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔امریکی کانگریس ارکان شیلاجیکسن اور ٹام سؤزی دو روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں