لاہور(آئی این پی)ماہرین کے مطابق مون سون رین سسٹم نے روایتی راستہ بدل کر سب تلپٹ کیا جس میں سارا عمل دخل بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت کا ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں مون سون بارشیں برسانے والی ہوائیں روایتی طور پر خلیج بنگال سے ہی اٹھیں لیکن راستہ تبدیل ہونے کی وجہ سے بارشوں کی غیر روایتی شدت نے سب تلپٹ کردیا۔ترجمان محکمہ موسمیات بابر شہزاد نے کہا اس مرتبہ خلاف معمول مون سون ویدر سسٹم یکے بعد دیگرے بنے جس کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں غیر معمولی بارشیں ہوئیں یہاں تک کہ افغانستان تک بارشیں ہوئی ہیں۔
ماہرین کے مطابق موسمی تبدیلیوں کے راستہ بدل بدل کر وار نے بچا ئوکیلئے بڑی تیاری کا بگل بجا دیا ہے جس کیلئے وقت کم اور مقابلہ سخت ہے۔حالیہ سیلاب نے جتنی تباہی مچائی ہے ایسے کسی مزید جھٹکے کا پاکستان ہر گز متحمل نہیں ہوسکتا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں