محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختو نخوااور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پرتیز ہواؤ ں ا ور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز کشمیر، بالائی خیبرپختو نخوا، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤ ں ا ور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم راولاکوٹ15،نارووال02 اورمری میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نور پور تھل42، نو کنڈی اورسبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close