ستمبر میں مون سون کی تیز بارشوں کے دو ریلے آ سکتے ہیں، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے ستمبر کے مہینے میں جنوب مشرقی سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشنگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ستمبر میں سندھ میں مون سون کے کم از کم دو سسٹم تیز بارشیں برساسکتے ہیں، تھرپارکر، عمرکوٹ اور بدین میں معمول سے 20 سے 30 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ معمول سے زائد بارشوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے،

دریائے سندھ میں سیلاب اور بارشوں سے زیریں سندھ میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب بشمول سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں بھی معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں، ستمبر میں شمال مشرقی پنجاب میں معمول سے 10 سے15 فیصد زائد بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ستمبر میں بارشوں سے متعلق باقاعدہ ایڈوائزری آج جمعرات کو جاری کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں