کراچی(پی این آئی)ملک میں مون سون ہوائیں دوبارہ کب داخل ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی۔۔ ملک کےجنوبی حصوں میں مون سون ہوائیں 14 یا 15 ستمبر سے دوبارہ داخل ہونے کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ سسٹم سندھ کے ساحلی علاقوں پر 14 یا 15 ستمبر سے اثر انداز ہوسکتا ہے، سندھ اور بلوچستان میں ستمبر میں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں تاہم بارشوں کی شدت جولائی اور اگست جیسی نہیں ہوگی۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ 80 فیصد مون سون بارشیں برس چکی ہیں، مون سون سیزن ستمبر کے آخری ہفتے یا اکتوبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کا مزید کہنا ہے کہ یہ طویل دورانیے کی پیشگوئی ہے جس میں تبدیلی آسکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں