آئندہ ہفتے کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟ موسم کا حال بتانے والے کی بڑی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق مون سون اب وسطی بھارت تک محدود ہے۔ تاہم مون سون کی کمزور شدّت کی ہوائیں اب بھی بھارت کی سرحد سے ملحقہ پاکستان کے مشرقی حصّوں کو متاثّر کر رہی ہیں۔ شمال مشرقی پنجاب/کشمیر اور شمالی خیبر پختونخواہ میں پوسٹ مون سون کی تھوڑی بہت بارش ہو سکتی ہے۔ اگلے کئی دنوں تک مطلع تھوڑا بہت یا زیادہ تر صاف رہیگا جبکہ درجہ حرارت میں مزید 1 سے 3 ڈگری اضافہ متوقع ہے۔

 

 

تاہم 2 یا 3 ستمبر سے 5 ستمبر کے درمیان چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ یہ سلسلہ پوسٹ مون سون سے منسلک ہوگا اور کہیں بھی بارش کی شدّت بہت زیادہ ہونے کا امکان نہیں۔ سال کے اس وقت کے حساب سے رواں ہفتے ہوا میں نمی کا تناسب اور درجہ حرارت معمول کے آس پاس رہیں گے۔ ہزارہ (ایبٹ آباد)، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، کوہستان اور دیر کے علاقوں میں 2 سے 4 ستمبر کے درمیان مزید 10 سے 25 ملی میٹر بارش کی توقع ہے جبکہ بعض علاقوں میں 35 ملی میٹر سے زائد بارش بھی ہو سکتی ہے۔ سرگودھا، فیصل آباد، بھمبر، کوٹلی، میرپور، مظفّرآباد اور ملحقہ اضلاع میں اچّھی بارش کی توقع ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی اس دوران بارش کے کم از کم 2 سلسلے متاثّر کر سکتے ہیں۔ زیادہ تر علاقوں میں 15 سے 30 ملی میٹر جبکہ چند ایک مقامات پر 50 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔

 

 

بارش کا زیادہ زور صوبے کے مشرقی حصّوں کی جانب ہوگا۔ موسم زیادہ تر گرم جبکہ مطلع کچھ حد تک یا زیادہ تر صاف رہیگا۔ اسکے سبب سندھ میں 4 جولائی سے شروع ہونے والے مون سون کے یکے بعد دیگرے سلسلوں سے اس وقت انتہائی ضروری وقفہ مل جائیگا۔ اگلے 10 دنوں میں بادلوں کی آمد و رفت جاری رہیگی البتّہ کوئی خاطر خواہ تیز بارش کا امکان نہیں۔ مجموعی طور پر درجہ حرارت سال کے اس وقت کے حساب سے معمول سے 3 سے 6 ڈگری ٹھنڈے رہیں گے۔ ⦾ جنوب مشرقی سندھ میں عمرکوٹ اور تھرپارکر کے اضلاع بشمول مٹّھی، نگرپارکر، ڈپلو وغیرہ میں اگلے 2 دنوں کے دوران کچھ بارش ہو سکتی ہے۔ ⦾ شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں بارش کا ایک اور سلسلہ متاثّر کر سکتا ہے جس میں کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی اور ان سے ملحقہ جنوبی پنجاب میں ڈی جی خان اور راجنپور کے علاقے شامل ہیں۔ تاہم بارش کی مقدار 30 ملی میٹر سے تجاوز کرنے کا امکان نہیں۔

 

دھوپ کیساتھ بھی درجہ حرارت معمول سے 5 سے 10 ڈگری ٹھنڈے رہیں گے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ شمال مغرب کی سمت سے 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں جبکہ 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ چل سکتے ہیں۔ مطلع جزوی طور پر یا زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری کم رہیں گے۔ اگلے 2 دنوں کے دوران دیر رات یا صبح سویرے بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہیں گے۔ جنوب مغرب یا مغرب کی سمت سے 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں جبکہ 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ چل سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close