تیزہوائوں اور بارشوں کیلئے تیار رہیں، محکمہ موسمیات نے تفصیلی رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ موسمیات کےمطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر ، شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں مطلع جز وی ابر آ لو د رہنے کے علا وہ چند مقا مات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان ، مری ، قصور اور تھر پارکر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر):خیبرپختونخوا: کاکول 51، کالام 04، چترال03، دروش 02،بالاکوٹ 01، کشمیر: را ولا کوٹ28 ،گڑھی دوپٹہ 02، مظفر آباد01، گلگت بلتستان: بگروٹ 26، بابو سر 13، گلگت 12، چلاس 07، استور 01، پنجاب: مری 14، قصور 02، سندھ:مٹھی اورنگر پارکر میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 39، دالبندین ، نور پور تھل اور بہاولنگر میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں