کراچی (پی این آئی) چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ مون سون سسٹم کمزور ہوچکا ہے اور سندھ کے لیے یہ تقریبا ختم ہو چکا ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر، شہداد کوٹ اور سکھر میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے شمال مشرق میں بھی آج بارش ہوسکتی ہے، جبکہ بلوچستان کے شمال مشرقی حصے میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ کہ ستمبر کے وسط تک مون سون رہے گا، ستمبر میں مزید مون سون سسٹم بن سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 29 اور 30 اگست کے درمیان بحیرہ عرب میں ایک سرکولیشن بن سکتی ہے، بحیرہ عرب میں بننے والی سرکولیشن کے باعث غیر معمولی بارشوں کا امکان نہیں۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ دنیا بھر میں موسم کے پیٹرن تبدیل ہوگئے ہیں، پاکستان میں مون سون بیلٹ میں اضافہ ہوگیا ہے، بلوچستان، افغانستان اور سعودی عرب تک مون سون ہوائیں جا رہی ہیں۔سردارسرفرازنے کہا کہ رواں مون سون سسٹم کافی مضبوط تھا، افغانستان میں بھی اس سسٹم کے زیر اثر بارش ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں