شہری ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

راولپنڈی (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے راولپنڈی میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واسا سمیت ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کو شہر کے نشیبی علاقوں میں متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، عملہ کو گلیوں اور سڑکوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد نکالنے کے احکامات جاری کیےگئے ہیں۔

ممکنہ بارشوں کے پیش نظر کمشنر راولپنڈی نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناخوشگوار صورتحال میں چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی فوری یقینی بنائی جائے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں جبکہ بچوں کو ندی نالوں خصوصاً نالہ لئی کے قریب ہرگز مت جانے دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close