آئندہ 4دن مسلسل طوفانی بارشیں، مون سون کا نیا سپیل الرٹ جاری

لاہور ( این این آئی ) پراونشینل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے مون سون کا نیا سپیل الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطا بق 23 سے 26 اگست تک جنوبی پنجاب اور سرگودھا ڈویژنز میں مون سون کی تازہ لہر کا امکان ہے۔دریائے سندھ کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ جبکہ 26اگست تک ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں سے مزید پانی آنے کا خطرہ ہے،جس سے دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ مو جود ہے ہے۔

کوہ سلیمان،سالٹ رینج سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے،جس سے علاقے میں سیلاب آ سکتا ہے۔ جبکہ کہممکنہ سیلابی علاقوں سے لوگوں کے انخلا کے لیے اقدامات کیے جائیں،سیلاب کی صورت میں فلڈ ریلیف کیمپس کے قیام اور لوگوں کے کھانے پینے کے پیشگی انتظامات مکمل کیے جائیں۔تمام ادارے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی انتظامات مکمل رکھیں،متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں،

ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کی جانب سے جنوبی پنجاب میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد کی فوری مدد کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گی،قرارداد مسلم لیگ (ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ، قرار داد میں وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی ہر ممکنہ مدد کی جائے گا اورکاشتکاروں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں