آزاد کشمیر وادی نیلم، رتی گلی میں شدید بارش اور بادل پھٹنے سے تین مکانات اور تین گاڑیوں کو نقصان، سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وادی نیلم میں رتی گلی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں شدیدبارش اوربادل پھٹنے کے باعث دواریاں رتی گلی نالہ میں آنے والی طغیانی نے بڑے پیمانے تباہی پھیلا دی۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق داریاں رتی گلی نالے میں طغیانی کے باعث تین مکانات تباہ،پانچ افراد لاپتہ ہو گئے چھوٹے پن بجلی گھر اور پانچ گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں ۔

 

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی مطابق رتی گلی میں پھسنے سیاحوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ ادھر کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن نے کہا ہے کہ ضلع نیلم کے علاقے دواریاں میں کلاوڈ برسٹ کی وجہ سے کو ئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ تین گھروں اور تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ریسکیو ٹیمیں جاے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں ہیں جو موقع پر پہنچ کر سیاحوں کو ریسکیو کر رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نیلم خواجہ اعجاز احمد اور ایس پی نیلم ساجد عمران بھی موقع پر موجود ہیں اور امدادی سرگرمیوں کا جایزہ لے رہے ہیں۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن نے مزید کہا کہ نیلم کے علاقے دواریاں میں کلاوڈ برسٹ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تین مکانات اور تین گاڑیوں کو نقصان پہنچاہے۔

 

علاقے میں موجود سیاح بھی محفوظ ہیں۔ کمشنر مظفرآباد کا کہنا ہے کہ نقصانات کا جایزہ لے کر متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ سیاحوں کو بھی ریسکیو کرنے کے لیے ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ دیگر متعلقہ محکمہ جات کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں