موسلا دھار بارشوں کا امکان ،نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

کراچی(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ہواکاکم دباؤ وسطی بھارت میں ہے جس کے باعث کراچی سمیت مشرقی سندھ میں 18 اگست تک تیزبارش کا امکان ہے،کراچی میں17 اور 18 اگست کو شدید بارش ہوسکتی ہے جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بالائی سندھ میں 19اگست تک بارشوں کاامکان ہےجب کہ 23 یا 24 اگست کو مون سون کا ایک اورسسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتاہے۔موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سندھ میں تھرپارکر، عمر کوٹ، نواب شاہ ، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپورخاص میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close