خطرناک سمندری طوفان تباہی مچانے کو تیار، آنیوالے دنوں میں کیا ہونیوالا ہے؟ پیشنگوئی نے ہلچل مچادی

اسلام آ باد(پی این آئی) ایک خاتون “ٹائم ٹریولر” نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں تاریخ کا سب سے خطرناک سمندری طوفان تباہی مچا دے گا۔کم ونڈیل نکوس نامی ایک “ٹائم ٹریولر” خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سمندری طوفان میں ہزاروں جانیں ضائع ہوں گی اور دنیا کو کھربوں کا نقصان اٹھانا پڑیگا۔

 

کم نکوس کا دعویٰ ہے کہ ان کا تعلق 68 سال مستقبل سے ہے اور وہ 2090 سے یہاں آئی ہیں تا کہ وہ آنے والے خطرے کے بارے میں آگاہی دے سکیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ آنے والے دنوں میں تباہی مچانے والا یہ سمندری طوفان جنوبی کیرولائنہ کے ساحل سے ٹکرائے گا۔مذکورہ دعویٰ 30 ہزار سے زائد میمبرز پر مشتمل ٹائم ٹریول نامی فیسبک گروپ پر کی گئی ہے جہاں مستقبل سے ماضی کی جانب سفر کی دعویدار خاتون کم نکوس نے لکھا کہ تمام لوگ خبردار ہو جاؤ، میں ایک ٹائم ٹریولر ہوں اور 2090 سے تعلق رکھتی ہوں۔انہوں نے لکھا کہ 14 اگست 2022 کو تاریخ کا سب سے بدترین سمندری طوفان جنوبی کیرولائنہ کے ساحل سے ٹکرائے گا، جوکہ اپنی نوعیت کا پہلا طوفان ہوگا، جبکہ 6 دیگر طوفان بھی آئیں گے لیکن یہ پہلا طوفان 250 میل فی گھنٹہ رفتار کی ہواؤں کے ساتھ ہزاروں جانوں کے نقصان کے ساتھ دنیا کو کھربوں کا نقصان پہنچائے گا۔

 

کم نکوس کی اس عجیب و غریب دعویٰ پر مبنی پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے گروپ ممبران میں سے ایک نے لکھا کہ آخرکار کوئی تو سامنے آیا جس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ٹائم ٹریولر ہے اور وہ ایک پیشگوئی بھی کر رہا ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر ان کی پیشگوئی سچ ثابت ہوتی ہے تو وہ ٹائم ٹریول کے حوالے سے اپنی سوچ تبدیل کر لیں گے۔ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ یہ ٹائم ٹریولرز ہمیشہ ہمیں برے واقعات کے بارے میں ہی کیوں بتاتے ہیں میں نے کبھی کوئی ایسا ٹائم ٹریولنگ کا دعویدار نہیں دیکھا جس نے ہمیں کوئی خوشخبری سنائی ہو۔گروپ میمبرز کی اکثریت تو اس پوسٹ پر شکوک و شبہات رکھتی ہے لیکن موسمیاتی رپورٹس ایسی کسی بھی صورتحال کی پیشگوئی نہیں کر رہی ہیں، ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائیزیشن کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو جنوبی کیرولائنہ میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا اور سورج اپنی آب و تاب سے موجود ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں