14اگست تک بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے طغیانی کا الرٹ جاری کر دیا

کراچی (پی این آئی ) کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مشرق اور شمالی مشرقی حصے میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں ۔

 

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ، ملیر ، قائد آباد ، یونیورسٹی روڈ ، سکیم 33 ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، سپر ہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہو رہی ہے ۔ کلفٹن ، ڈیفنس ، کورنگی اور لاندھی کے علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہر قائد میں بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ سمندر میں شدید طغیانی کا بھی امکان ہے ۔

close