آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم مرطوب اور گرم رہے گا۔ تاہم سندھ، شمال مشر قی/جنو بی بلو چستان ، شمال مشر قی اور جنوبی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران زیر یں سندھ میں چند مقامات پر مو سلا د ھار بارش کی پیشنگوئی ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

 

 

تاہم شمال مشرقی/جنوبی پنجاب،کشمیر، سندھ اور بالائی خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (سیدپور 45)، مری 20، بہاولنگر 01، کشمیر: کو ٹلی52 ، ر او لا کوٹ 16، گڑھی دوپٹہ 04، سندھ:سکرنڈ 13، چھور، شہید بینظیر آباد ، کراچی (مسرور بیس)01، خیبر پختو نخوا : پاراچنار میں04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی45 اور دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close