تیز ہوائیں اور بارشیں، محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان شہریوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ تاہم سندھ،کشمیر، شمال مشرقی وجنوبی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشر قی بلو چستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

 

 

تاہم پنجاب،سندھ، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔بارش (ملی میٹر): پنجاب: لاہور ( جو ہر ٹا ون 121، گلشن راوی 52، سٹی 49 ، جیل روڈ 48 ، نشتر ٹاون39 ، تاج پورہ 33،اقبال ٹاون 28 ، سمن آباد 22، مغل پورہ ، اپر مال 16،گلبر گ 06 ، لکشمی چوک 05 ) ، قصور36 ،ساہیوال 15 ، بہاولنگر04 ،مری، اوکاڑہ 02، سیالکوٹ (سٹی 01)، کشمیر: کو ٹلی 38 ، سندھ: کراچی (گلشن حدید 47، قائد آباد 43، جناح ٹرمینل 20 ، ائیر پورٹ اولڈ ایریا 09 ، فیصل بیس 07 ، یونیورسٹی روڈ 03 ، کورنگی 02)، میر پور خاص 30، ٹنڈو جام20، بدین 16، حیدرآباد، ٹھٹھہ 09، نواب شاہ 05، مٹھی 02، خیبر پختو نخوا : چراٹ ، بو نیر09 اور کاکول میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں