مون سون بارشوں کے چوتھا اسپیل کے دوران کراچی میں 6 اگست سے تیز بارشوں کا امکان ۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے لیے دو مون سون کے سسٹم آرہے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کا چوتھا اسپیل سندھ میں 5 اگست سے جبکہ کراچی میں 6 اگست سے برسے گا۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مون سون کا چوتھا اسپیل 9 اگست تک بارش برسائے گا جبکہ ایک اور اسپیل سندھ میں 10 اگست سے اور کراچی میں 11 اگست سے داخل ہوگا ،
یہ اسپیل 15 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ پانچواں اسپیل 15 اگست تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ اس اسپیل کے دوران تیز بارش متوقع ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ اس سال ماہ جولائی میں معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی، ماہ جولائی میں پاکستان بھر میں سب سے زیادہ بارش کراچی میں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسرور بیس پر ماہ جولائی میں 606 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں میں انیس سو اٹھتر کے بعد اور سندھ میں 2003 کے بعد اتنی بارش برسی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں