مسلسل چار دن گرج چمک کیساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی) شہر قائد میں مون سون کے چوتھے سپیل کے دوران 6سے 9 اگست کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے چوتھے سپیل کے تحت درمیانی اور موسلادھار بارش ہوسکتی ہے،نئے سسٹم کے زیراثر کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

 

 

موسلا دھار بارشوں سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے،کراچی میں 4 اگست تک مطلع ابرآلود ،ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا۔کراچی میں سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے مطلع ابر آلود اور سمندری ہوائیں بحال رہنے سے شہر کا موسم خوشگوار رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں