اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات میں اگست کے مہینے کیلئے موسم کا آؤٹ لک جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اگست میں بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اور جنوبی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی، بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کے پی اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں معمول سے قدرے زیادہ بارشوں کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں رواں ماہ معمول کیمطابق بارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگست میں موسلا دھار بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے، پنجاب، سندھ اور کے پی کے میدانی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، بالائی علاقوں میں بارشوں سیندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق معمول سے زیادہ درجہ حرارت شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کا عمل تیز کردے گا، برف پگھلنے سے دریاں میں پانی کا بہا بھی بڑھے گا، رواں ماہ آب پاشی اور پاور سیکٹر کیلئے وافر پانی دستیاب ہوگا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں