آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشنگوئی، کن کن شہروں میں ساون کھل کر برسے گا؟

اسلام آباد(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کیمختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی،محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات، سیالکوٹ، قصور، اوکاڑہ گوجرانوالہ، سرگودھا اور خوشاب میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق میانوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی لپیٹ میں آسکتے ہیں جبکہ نارووال اور لاہور میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے،

دوسری جانب پراونشل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارش کے نتیجے میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، قصور، ساہیوال، سرگودھا، خوشاب اور بھکر کیندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،پی ڈی ایم کے مطابق لیہ، میانوالی، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کیندی نالوں میں طغیانی جبکہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں