مسلسل چار دن بارشیں، کب سے کب تک سلسلہ جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 27 جولائی سے 31 جولائی تک ایک اور بارش کا سلسلہ شروع ہونے کے امکانات ہیں ۔ جس سے ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کے امکانات ہیں ۔ اس سلسلے کی زیادہ شدت شمالی اور وسطی علاقوں پر ہے ۔

 

 

27جولائی سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد ،مری ،روالپنڈی، اٹک ،جہلم ،فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب میانوالی، حافظ آباد ،چکوال، جھنگ ،لاہور ،سیالکوٹ ،نارووال ،منڈی، بہاوالدین ،ساہیوال اوکاڑہ، رحیم یارخان ڈیرہ غازی خان،بہاولپور، بہاولنگر،ملتان ،گجرانوالہ ،گجرات ،مظفرگڑھ ،لیہ بکھر ،خوشاب،راجنپور،گلگت بلتستان کشمیر ، خانپور ،سوات،پشاور،مردان، ایبٹ آباد، مانسہرہ ہری پور ،کوہستان ،صوابی،کوہاٹ ،ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں لکی مروت ،وزیرستان ،کرم، نوشہرااور ان کے گرد نواح کے علاقوں میں بارشوں کے امکانات ہیں ۔ کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ۔27سے 31 جولائی چمن ،کوئٹہ، بارکھان، زیارت، کوہلو ژوب ،لورالائی، قلات ،بولان،نصیر آباد، جعفرآباد، سبی ہرنائی، خضدار، لسبیلہ ،دادو ،سکھر، جیکب آباد اور ارد گرد کے علاقے میں بارش کے امکانات ہیں کچھ مقامات پر موسلا دھار متوقع ہے ۔بارشوں کے باعث دریائے چناب جہلم راوی کے مقامی ندی نالوں میں پانی کا اضافہ متوقع ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں