تیزہوائوں ،گرج چمک کے ساتھ بارش محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )کراچی، دادو، سکھر، لاڑکانہ، قلات، لسبیلہ، خضدار، ژوب، لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی، بولان، راولپنڈی/اسلام آباد اورڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اورمقامی ندی نالوں میں طغیانی اورنشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے ۔ کشمیر، گلیات، مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استوراوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ مسافراورسیاح موسمی حالات کومدنظررکھ کرسفرکریں اورسفرکے دوران مزیدمحتاط رہیں۔

بدھ کے روز سندھ، بلوچستان، پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔ اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب ،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا،سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرموسلادھاربارش متوقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بالائی/وسطی پنجاب،اسلام آباد خیبرپختونخوا، شمال/مشرقی بلوچستان،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ہے گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ ، بلوچستان، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھاربارش ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں