مون سون بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہےگا؟ محکمہ موسمیات کی تہلکہ خیز پیشنگوئی

کراچی(پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بڑےپیمانےمیں بارش برسانے والے بادل شہرکی جانب بڑھ رہےہیں، معتدل سے تیز بارش کا سلسلہ مزید 2 سے 3 گھنٹےجاری رہ سکتاہے۔سردار سرفراز کے مطابق کل بھی شہر میں گرج چمک کےساتھ معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

 

مون سون کاحالیہ اسپیل 27 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیا ت نے صبح 8 بجے سے اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 39.1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔فیصل بیس پر 14.5 ملی میٹر، کورنگی میں 12.9، جناح ٹرمینل پر 11 ائیرپورٹ پر 10.3، گلشن حدید 9 ، یونیورسٹی روڈ 8.7 ، ڈی ایچ اے 6.6، سعدی ٹاؤن اور گڈاپ میں4.8، سرجانی، 4، صدر اور مسرور بیس 3، گلشن معمار 2.8، ناظم آباد 1.5 اور اورنگی ٹاؤن میں 1.4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں