بارشوں کا انتہائی طاقتور سلسلہ کسی بھی وقت شروع ہو سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی تہلکہ خیز پیشنگوئی

کراچی(پی این آئی) شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ رات میں کسی وقت بھی شروع ہوسکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم سندھ پر اثرانداز ہے، حیدر آباد میں ہلکی بارش شروع ہوچکی ہے، میر پور خاص میں بھی بارش برسانے والے بادل موجود ہیں، کراچی میں ہلکی سے معتدل بارش کا آغاز رات میں ہوسکتا ہے۔

 

 

سردار سرفراز نے مزید کہا کہ کراچی میں صبح 8 سے 9 بجے کے درمیان تیز بارش کا امکان ہے جبکہ کل پورا دن وقفے وقفے سے تیز بارش جاری رہ سکتی ہے ۔سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 150 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش کا امکان رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close