تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشیں ، محکمہ موسمیات نے عوام کو ٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنا دی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )23 سے26 جولائی کے دوران موسلادھاربارش کے باعث وسطی/جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا، صوبہ سندھ اورمشرقی بلوچستان میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے ۔ اس دوران کشمیر، گلیات، مری، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استوراوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ وسطی/جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوااورمشرقی بلوچستان کے مقامی اوربرساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز کشمیر، پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، بالائی سندھ اورمشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں

اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ جنوبی پنجاب، سندھ، زیریں خیبرپختونخوا اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے ۔ ہفتہ کے روز کشمیر، پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، بالائی سندھ اورمشرقی بلوچستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا، سندھ، پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اورکشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسدھار بارش بھی ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close