کراچی (پی این آئی )محکمہ موسمیات کے مطابق 24سے 26جولائی تک شہر میں شدید بارشوں کا امکان ہے ساتھ ہی خدشہ ہے کہ شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 22 جولائی کی رات یا 23 جولائی کی صبح تک طاقتور ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہو گا جو کہ 26 جولائی تک اثرانداز رہےگا۔
23 سے 26 جولائی کےدوران تھرپارکر اور عمرکوٹ میں اکثر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ اور دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔رپور ٹ کے مطابق بلوچستان میں بھی خضدار، لسبیلہ،حب میں بارشوں سے حب ڈیم پر دباؤ پڑ سکتا ہے جبکہ دادو،جامشورو اور نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلہ آنےکا بھی امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں