کوپن ہیگن (پی این آئی) اسکینڈنیویا کے ملک ڈنمارک میں جولائی 1941 کے بعد پہلی بار درجہ حرارت 35.6 ڈگری ہو گیا۔ یورپ کے موسمیات کے ماہرین مطابق ڈنمارک میں 81 سال قبل جولائی 1941 میں درجہ حرارت 35.3 تک پہنچا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈنمارک میں اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ 1975 میں 36.4 ڈگری کا ہے۔ ڈنمارک میں جاری شدید گرمی کی لہر پر اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے بتایا کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث ان کے ملک میں 10 روز میں 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اسپین کے کئی علاقوں میں گزشتہ ہفتے درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں