لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آج سے پیر تک ملک کے زیادہ تر حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ ملک میں مون سون کا نیا سپیل آچکا ہے ، پسرور ، گجرات سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش برسی ، ظفر وال اور گردونواح میں جل تھل ایک ہو گیا جبکہ نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرتے رہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل جم کر برسے ، صوبائی اور ملحقہ علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہو گئی ۔خیال رہے کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 88 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں