لاہور(پی این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق محکمہ موسمیات نے 20 جولائی سے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔مون سون کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا موجب بنے گا ۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں اور اتھارٹیز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی سروسز کے عملے کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔
گاڑیوں کو سیلاب سے متاثرہ نشیبی علاقوں اور نالوں سے دور رکھا جائے ،فلڈ ایمرجنسی کی صورتحال میں لوگوں کے انخلا ء کو فوری طور پر شروع کیا جائے ،بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے موزوں اقدامات کئے جائیں ، اربن فلڈنگ کی صورت میں متعلقہ محکموں کو ڈی واٹرنگ پمپس اور پٹرول کی پیشگی موجودگی یقینی بنائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں