شدید طوفان، گھروں اور دفاتر میں پانی جمع ہو گیا، بڑے نقصان کا الرٹ

نیو یارک(پی این آئی)امریکی ریاست ہوائی کے جنوبی ساحلوں میں بلند و بالا لہروں نے گھروں اور دفاتر کو بھگو دیا، شاہراؤں پر پانی بھر گیاجبکہ کئی مقامات پر شادی کی تقاریب متاثر ہوئیں۔ہوائی کے جنوبی علاقوں میں 16 جولائی کو 20 فٹ کی بڑی سمندری لہروں کو ریکارڈ کیا گیا اور نیشنل ویدر سروس کے مطابق ایسا سمندری سطح میں اضافے اور جنوبی پیسیفک میں طوفان کی وجہ سے ہوا ہے۔

 

 

ان سمندری لہروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ہوائی کے علاقے Kailua-Kona میں شادی کی تقریب سمندری لہروں کی وجہ سے متاثر ہوئی کیونکہ میزیں اور کرسیاں پانی میں بہنےلگی تھیں۔وہاں موجود ایک رائٹر سارہ ایکرمین نے اس منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔انہوں نے بتایا کہ سمندری لہریں حفاظتی دیوار کو عبور کرکے شادی کے مقام تک پہنچ گئی تھیں۔محکمہ موسمیات نے بڑے نقصان کا خدشہ ظاہر کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں