اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں آج شام گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب پر موجود ڈپریشن آج صبح کمزورپڑگیا جو کمزور ہوکر واضح ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوگیا۔
واضح ہوا کا کم دباؤ کراچی کے جنوب مغرب میں شمال بحیرہ عرب میں موجود ہے جب کہ ڈپریشن کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 40 سے 50کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سسٹم مزید کمزور ہوکرہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے اور سسٹم مزید کمزور ہوکر عمان کے ساحل کی جانب جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو آج شام تک سمندر میں جانے سے گریز کرنےکی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں