ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا، کراچی میں آج رات اور کل تیز بارش متوقع

کراچی (آئی این پی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کرچکا ہے جس سے طوفانی بارش کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤ جنوب مشرق میں بحیرہ عرب میں موجود ہے،کراچی میں آج رات اور کل اس سسٹم کے تحت تیز بارش ہوسکتی ہے۔دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کی صبح بارش سے موسم خوشگوار لیکن شہر کی بعض سڑکوں اور پلوں پر پانی جمع ہو گیا۔

لاڑکانہ، میرپورخاص اور گرد و نواح میں بھی صبح سویرے ہونے والی بارش کے بعد گرمی کی شدت کچھ حد تک کم ہوگئی۔حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں درخت گرنے سے 11 کلو واٹ کی تاریں ٹوٹ گئیں جس کے باعث کئی گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے اور شدید گرم موسم کے باعث شہری دوہری اذیت میں مبتلا ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے سسٹم کی شدت اب بھی بر قرار ہے، سندھ کے مختلف مقامات پر اس سسٹم نے اچھی بارش برسائی ہے،

سسٹم 18 جولائی تک سندھ پر اثر انداز رہے گا۔محکمہ موسمیات نے آج سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close