گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش ، محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، دادو، شہید بینظیرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، پاکپتن، وہاڑی، ساہیوال اورخانیوال میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے ۔ ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اکثرمقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش (کہیں کہیں موسلادھاربارش)جبکہ شمال مشرقی پنجاب،

بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ ہفتہ کے روز سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اکثرمقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش (کہیں کہیں موسلادھار بارش) جبکہ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، سندھ، شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھاربارش ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close